ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیوسٹی میں داخلے

کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیوسٹی میں داخلے

Mon, 06 May 2019 11:34:47    S.O. News Service

بنگلورو ،6؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ اوپن یونیورسٹی کے داخلے 6 مئی سے شروع ہوجائیں گے ۔ طلباء پوسٹ گریجویٹ کورسز کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، سرٹی فکیٹ کورس میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں ۔عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے ۔ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ،ڈی شیولنگیا کے مطابق اوپن یونیورسٹی www.ksoumysore.karnataka.gov.in پر آن لائن کے ذریعے طلباء داخلہ لے سکتے ہیں ۔ بھرتی شدہ عرضی کی ایک کاپی ریجنل دفتر یا یونیورسٹی کے دفتر کو روانہ کرنا ہوگا ۔ داخلے کے دن ہی شناختی کارڈ اور نصاب تقسیم کردئے جائیں گے ۔ فیس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔2014-15ء میں جو فیس مقرر کی گئی تھی اتنی ہی فیس وصول کی جائے گی ۔ ڈگری کیلئے 4,500 روپئے ، پوسٹ گریجویٹ ڈگری کیلئے 5,800 روپئے مقرر ہے ۔ ایس سی ۔ ایس ٹی ، بی پی ایل کارڈ یافتہ خواتین کی فیس میں رعایت دی جائے گی ۔
 


Share: